پاکستان سمیت دنیا بھر میں داعش کی مدد تکفیری عناصر کر رہے ہیں، مفتی ہدایت اللہ پسروری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں داعش کی حمایت اور مددتکفیری عناصر کر رہے ہیں جو اپنے علاوہ دوسروں کو مسلمان نہیں سمجھتے حالانکہ ان عناصر کا اسلام سے دور دور تک کوئی ربط نہیں۔ یہ ایک سامراجی سازش ہے جو کہ سلام اور مسلمانوں کو دنیا بھر میں بدنام کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدرمفتی ہدایت اللہ پسروری نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔ مفتی ہدایت اللہ پسروری کا کہنا تھا کہ شام میں ان خارجیوں کو شکست فاش ہوئی ہے اور اب عراق میں بھی داعش شکست کے دہانے پر ہے، جو عناصر پاکستان میں داعش کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں حکومت کو ان عناصر کے خلاف منظم کاروائی کرنی چاہیے تا کہ پاکستان میں مضبوط نہ ہو سکے۔ پاکستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھٹی ہے دندناتے پھرتے ہیں اور ایک تنظیم پر پابندی کے بعد نئے نام سے منظرعام پر آتے ہیں جب تک حکومت کی صفوں میں دہشتگردوں کے پشت پناہ موجود ہیں کچھ نہیں ہو سکتا۔