ایم ڈبلیو ایم یوتھ کراچی کے تحت آیت اللہ باقر نمر کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور شمعیں روشن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئی۔ سعودی عرب میں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کو کئی ماہ سے قید و سلاسل میں رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سعودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی، احتجاجی مظاہرے میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی، شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ شیخ نمر کی آزاد ی سمیت مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور شیخ نمر کو فوری رہا کیا جائے سمیت آیت اللہ باقر نمر کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے شیخ نمر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کے رہنما مولانا محمد حسین کریمی، مولانا احسان دانش، رضوان پنجوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے شیعہ سنی وحدت کے علمبردار عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو قید میں رکھا جانا انسانی حقوق کی پامالی اور مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ باقر کا گناہ صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عرب دنیا میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی لہر پر لبیک کہا اور دنیا کے تمام طاغوتی نظاموں کے خلاف صدائے حق بلند کی، انہوں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق سے محروم عوام کے لئے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے صدا بلند کی اور اس جرم کی پاداش میں انہیں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا جو یقیناً قابل شرم اور قابل مذمت فعل ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ سمیت دنیا کے مہذب معاشروں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو سعودی حکومت کی جانب سے گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہوں اور سعودی متعصب انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ فی الفور آیت اللہ باقر نمر کو رہا کریں، اس موقع پر شرکاء نے آیت اللہ باقر نمر کی رہائی کے لئے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور کے نعرے لگائے۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئی۔ سعودی عرب میں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر کو کئی ماہ سے قید و سلاسل میں رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سعودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی، احتجاجی مظاہرے میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی، شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ شیخ نمر کی آزاد ی سمیت مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور شیخ نمر کو فوری رہا کیا جائے سمیت آیت اللہ باقر نمر کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے شیخ نمر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کے رہنما مولانا محمد حسین کریمی، مولانا احسان دانش، رضوان پنجوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والے شیعہ سنی وحدت کے علمبردار عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو قید میں رکھا جانا انسانی حقوق کی پامالی اور مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ آیت اللہ باقر کا گناہ صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عرب دنیا میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی لہر پر لبیک کہا اور دنیا کے تمام طاغوتی نظاموں کے خلاف صدائے حق بلند کی، انہوں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق سے محروم عوام کے لئے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے صدا بلند کی اور اس جرم کی پاداش میں انہیں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا جو یقیناً قابل شرم اور قابل مذمت فعل ہے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ سمیت دنیا کے مہذب معاشروں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر نمر کو سعودی حکومت کی جانب سے گرفتاری کے خلاف سراپا احتجاج ہوں اور سعودی متعصب انتظامیہ پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ فی الفور آیت اللہ باقر نمر کو رہا کریں، اس موقع پر شرکاء نے آیت اللہ باقر نمر کی رہائی کے لئے مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور کے نعرے لگائے۔