سیدہ فاطمہ (س) کی معروفت لیلۃ القدر کی طرح پوشیدہ ہے، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی سیرت مبارکہ پر مفصل گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب سیدہ (س) کی معرفت کا حصول لیلتہ القدر کی مانند پوشیدہ اور انسانی عقل و شعور سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ (س) گوہر نایاب ہیں۔ انہوں نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہ ملت تشیع پر ظلم ہوتا رہا لیکن تمام طبقات خاموش رہے اور ظالم مضبوط ہوتا اور اب ملک کو تباہی کی دہانے کی طرف لے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ کہ ظلم پر خاموشی اختیار کی گئی، آئمہ (ع) سے تمسک تفرقہ سے نجات کا سبب ہے، لہذا ان سے تمسک ضروری ہے، نظام ولایت اور تنظیم کا آپس می کوئی ٹکراؤ نہیں، ایک تنظیم ایک امت ہوتی ہے جیسے حزب اللہ ایک امت ہے گویا تنظیم امت ہو سکتی ہے، آئی ایس او امامت کے اہداف کی تکمیل کے لئے مصروف عمل ہے۔