پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیو ایم ہو یا داعش و طالبان ہر دہشتگرد گروہ کیخلاف کارروائی کی جائے، یونس دانش

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر یونس دانش نے کہا ہے کہ ہمارا شروع سے مؤقف رہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے لوگوں کو چاہے طالبان کا نام دیں، چاہے انہیں القاعدہ کا نام دیں، یہ تمام وہی لوگ ہیں جو امت مسلمہ کو تقسیم در تقسیم کرکے رکھنا چاہتے ہیں، یہ اتحاد بین المسلمین کی فضاءکو پروان چڑھتے دیکھنا نہیں چاہتے، طالبان ہو یا القاعدہ، لشکر جھنگوی ہو یا اب داعش، یہ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، لیکن الحمد اللہ عوام نے کبھی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا،  ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ دہشتگرد جماعت ہے، ایم کیو ایم کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے کوئی بھی سیاسی، مذہبی، سماجی جماعت محفوظ نہیں رہی، اس نے ہر قسم کی جماعت کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے، اب تو خود گرفتار ٹارگٹ کلرز بھی اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں، یہ حقیقت ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہے، جس سے اب انکار نہیں کیا جا سکتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button