پاکستانی شیعہ خبریں

نواز شریف آل سعود سے دوستی کیلئے ملک کو قربان کرنا چاہتے ہیں، علامہ رمضان توقیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی یمن میں جارحیت قابل مذمت ہے ، سعودی عرب کو فلسطین و غزہ میں جمہوریت بچانے کا خیال کیوں نہیں آتا جہاں اسرائیل مظالم ڈھا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل خبیر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم دوستی کی بنا پر ملک و قوم کو قربان کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان ابھی تک خود اندرونی دہشت گردی کا شکار ہے وزیر اعظم پہلے ملکی حالات درست کریں اور کوئی بھی ذاتی فیصلہ لینے سے پہلے پاکستان میں رہنے والے طبقات کے احساسات کا خیال رکھے ۔ پاکستانی وزیر اعظم کی کوئی ذاتی فیکٹری نہیں کہ اپنی مرضی سے فیصلے لیں ۔ یمن کی عوام اگر حکمرانوں سے تنگ ہے تو وہ اپنا حق حاصل کرنے کیلئے اٹھ کھڑے ہیں ان کا اپنا معاملہ ہے ۔ پاکستان کا سعودی عرب کی حمایت میں  یمن کے خلاف اٹھایا جانے والے اقدام ملک کیلئے خطرناک ثابت ہو گا۔پاکستان موجودہ حالات میں کسی بھی بیرونی جنگوں کا حصہ بننے سے گریز کرے اور حکمرانوں کو عوام کی اجازت کے بغیر کوئی قدم اٹھانے کا حق حاصل نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب فلسطین میں جمہوریت اور مسلمانوں کے تحفظ کیلئے کیوں کوئی اقدام نہیں اٹھاتا۔جہاں پر مسلمانوں کو غلام بنایا جا رہا ہے یمن کی صورتحال پر وزیر اعظم کے اقدامات پر تشویش ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button