Uncategorized

نواز حکومت سعودیہ عرب کی چاپلوسی بند کرے ورنہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر ہوگی، علامہ اقتدار نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کر کے اپنی بوکھلاہٹ کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب دنیا میں پراکسی وار کھیلنا چاہتا ہے جس کے نتائج بہت جلد منظرعام پر آئیں گے۔ یہ نام نہاد اسلامی ملک اسلام کے نام پر مسلمانوں کے خون کی بولی لگا رہا ہے۔ اس سے پہلے مصر میں اس نے جو کیا وہ مسلمانوں کے لیے باعث شرم ہے مسلمانوں کے خلاف استعمار کی مدد کی گئی اور ہزاروں بے گناہوں مصریوں کا قتل عام کیا گیا۔ سعودی عرب امریکہ کے ساتھ مل کر خطے میں اسرائیل کے مفادات کا تحفظ کر رہا ہے، سعودی عرب نے مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکہ کا ساتھ دیا، سعودی عرب وہ ملک ہے جس نے امریکہ کے ساتھ مل کر شام کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کی۔ پاکستان کو ہرگز یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان کو متنبہ کیا کہ سعودیہ اور امریکہ کی جنگ میں کودنے سے باز رہے پہلے پاکستان کے اندرونی مسائل کو حل کریں۔ سعودیہ عرب کی چاپلوسی بند کریں ورنہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button