Uncategorized

یمن کا بحران مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے، علامہ ریاض شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے لاہور میں جماعت کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے، مسلمان ممالک امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایک دوسرے سے نہ لڑیں، یمن کا بحران مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے، مشرق وسطیٰ کی فرقہ وارانہ جنگ کو پاکستان لانے سے روکا جائے، دہشت گردی کی بنیادی وجہ مذہب کی غلط تشریحات ہیں، انصاف اور احتساب کا مضبوط نظام ہی پاکستان کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی فکری تربیت کی ضرورت ہے، ریاستی اداروں کے لئے رہنما اصول طے کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button