پاکستانی شیعہ خبریں

یمن جنگ میں شمولیت کے منفی اثرات مرتب ہونگے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن تنازعہ کا حصہ بننے سے خطے کی صورتحال پر منفی اثرات مرتب ہونگے، اگر پاکستان نے یمن کی جنگ میں شرکت کی تو یہ آگ ہمیں جلا کر راکھ کر دے گی۔ پاکستان کو اس جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ صورتحال کی نزاکت اور سنگینی کو سمجھنا چاہیے، اس وقت پاکستان خود حالت جنگ میں ہے۔ دہشت گردوں نے پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، یہ دہشت گرد ہماری صفوں میں موجود ہیں۔ دہشت گرد پاکستان دشمن عناصر کے اشاروں پر پاکستان کو بدامنی اور انتشار میں دھکیل رہے ہیں۔ پاکستان کے بہت سے علاقوں پر پاکستان کی ریاستی عمل داری موجود نہیں ہے۔ پاکستان کے حالات ایسے نہیں کہ وہ دوسروں کی جنگ میں آنکھیں بند کرکے چھلانگ لگا دے۔ ہم پہلے ہی سے افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے کا انجام اب بھگت رہے ہیں۔ ملک اس وقت مختلف مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button