پاکستانی شیعہ خبریں

یمن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ ایران سے تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا جائے، فضل الرحمان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یمن فوج بھیجنے کا فیصلہ قومی قیادت اور پارلیمنٹ کی مشاورت سے کیا جائے۔ مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ سے انکے گھر پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج کل کچھ لوگ حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کی بات کر رہے ہیں، وہ اپنی حدود میں رہیں، سعودی عرب سے ہمارا دوستی کے علاوہ عقیدت کا تعلق ہے، فوج بھیجنے کا معاملہ اتنا آسان نہیں ہے، حکومت جو بھی فیصلہ کرے اس میں پڑوسی ممالک سے تعلقات کو سامنے رکھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیرپگار ا کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button