Uncategorized

پاک فوج کی سعودی عرب میں آپریشنل تعیناتی نہیں ہے،عاصم باجوہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ) پاک فوج کے ترجمان عاصم باجودہ نے ہے کہ سعودی عرب کے شہر طائف میں پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام فائیو معمول کی مشقیں ہیں، پاک فوج کے 292 جوان و افسران ان مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں، یہ مشقیں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت ہو رہی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی سعودی عرب میں آپریشنل تعیناتی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق، ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں معمول کے مطابق سعودی شہر طائف میں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طائف میں 19 مارچ سے “صمصام 5″ مشقیں جاری ہیں جو کہ معمول کا حصہ ہیں جب کہ گزشتہ سال یہ مشترکہ مشقیں پاکستان کے شہر جہلم میں ہوئی تھیں۔ میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ مشترکہ فوجی مشقوں میں پاک فوج کے 292 افسران اور جوان شرکت کررہے ہیں جب کہ یہ مشقیں ہر سال ہوتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button