ایم ڈبلیو ایم اور پیپلز پارٹی کے اشتراک سے جعفرطیار کو میٹھے پانی کے سپلائی کے کام کا آغاز ہوگیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر اور پاکستا ن پیپلز پارٹی کے اشتراک عمل سے پیتالیس برس سے میٹھے پانی سے محروم جعفرطیارسوسائٹی کے پچاس ہزارسے زائد رہائشیوں کوپانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کا باقائدہ آغاز ہوگیا ہے،چھ انچ قطرکی یہ پائپ لائن نیشنل ہائی وے سے براستہ بکراپیڑی روڈہوتی ہوئی جعفرطیارپہنچے گی،فراہمی آب کا یہ منصوبہ تقریباًتین ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا، تقریب سنگ بنیادکے موقع پر خطیب مرکزی مسجد مولانا نسیم عباس زیدی نے دعائے خیر اور مولانا محمدعباس مواحدی نے تلاوت کلام مجید سے ترقیاتی کام کا باقائدہ آغاز کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹرحسن جعفر، حسن عباس ،ثمررضا، مولانا محمد حسین مطہری، مولانا ذاکر حسین ،پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر واجد عابدی ،جعفرطیار سوسائٹی کے صدراعجاز زیدی،پروجیکٹ انجینئرشہاب احمداور دیگررہنما اور معززین موجود تھے، فراہمی آ ب کے اس منصوبےپر کام کے آغاز پر اہلیان جعفرطیارمیں خوشی کی لہردوڑ گئی ہےاور مختلف سماجی اداروں اور معززین علاقہ نے اس عوا م کی اس دیرینہ خواہش کی تکمیل پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا ہے، جس کی شب وروز محنت اور لگن کے باعث ایک خواب حقیقت کا روپ دھارنے جا رہا ہے۔