پاکستانی شیعہ خبریں

ترکی اور ایران کے تعاون سے یمن کا معاملہ بات چیت سے حل کیا جائے، عبداللہ حسین ہارون

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب عبداللہ حسین ہارون نے یمن کے معاملے پر پاکستانی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور ایران کے تعاون سے یمن کے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کیلئے کردار ادا کیا جائے جبکہ اسلامی ممالک کی تنظیم بھی اس معاملے کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ یمن میں ہونے والے جھگڑوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں اپنی کتاب ’’سندھ جو سوال‘‘ کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبداللہ حسین ہارون نے مزید کہا کہ یمن میں دو فریقین کی لڑائی کا خاتمہ کرنے کیلئے مسلمان ممالک کو پر امن طریقہ ڈھونڈنا چاہیے، اگرچہ سعودی عرب کا دفاع اہمیت کا حامل ہے تاہم یمن بھی ایک اسلامی ملک ہے اور اس کے مسئلے کو ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button