Uncategorized

حکومت فوج کو یمن بھجوانے کی غلطی نہ کرے، علامہ قاضی نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے وزیراعظم کے سعودی عرب کی مدد کرنے یا نہ کرنے کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے فیصلے سے مشروط کرنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے درمیان پاکستان کو صلح کا کردار ادا کرنا چاہیے، فریق نہ بنیں۔ ایک بیان میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پارلیمنٹ قوم کی مجموعی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، اظہار خیال کرنے والے ارکان کی تقاریر سے یہی تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کو اپنے معاملات کو درست کرنے کے لئے حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے، یمن کی جنگ فرقوں کی نہیں، قبائل کی ہے، ہمیں کسی کی جنگ کو اپنے گلے نہیں لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد افغانستان کے نام پر قوم کو جذباتی بنایا گیا، نجی لشکر تشکیل دیئے گئے، جس سے دہشت گرد طالبان نے جنم لیا اور بیگانی جنگ پاکستان بھر میں پھیل گئی، اب بھی ہمیں سعودی عرب فوج بھجوانے کی غلطی کرکے یمنی عوام کو ناراض نہیں کرنا چاہیے، اس سے مشرق وسطٰی میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری پوری امت مسلمہ کی ہے، مگر اب تک سعودی عرب اور نہ ہی حرمین شریفین پر حملے کی ہرزہ سرائی کی کسی نے جرات کی ہے، قوم کے جذبات سے نہ کھیلا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button