پاکستانی شیعہ خبریں

پی پی رہنماء قلب حسن کی علامہ اصغر عسکری کیساتھ ملاقات

شیعہ نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری سے خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اور پی پی رہنماء قلب حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر خیبر پختونخوا کی صورتحال اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی کے رہنماء قلب حسن نے ملاقات کے دوران کہا کہ کوہاٹ کی سطح پر ایم ڈبلیو ایم نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینا کا فیصلہ کیا ہے لہذا ہماری خواہش کہ ان انتخابات میں ملکر چلا جائے، تاکہ اس کے بہتر نتائج سامنے آسکیں۔ اس موقع پر علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بھی مشاورت اور منصوبہ بندی کا سلسلہ جاری ہے، انشاء اللہ ملت اور عوام کے مفاد میں ہی تمام فیصلے کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button