پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او کراچی کی جانب سے داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی میں ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی میں ایجوکیشن سیمینار کا انعقاد۹ اپریل ۲۰۱۵ کو گیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سیمینارکا مقصد طلباء و طالبات کو سی ایس ایس امتحانات کے حوالے رہنمائی فراہم کرنا تھا۔سیمینارکے دوران ماہر تعلیم سجاد حیدر نے سی ایس ایس کے حوالے سے Multi-Media Presentationبھی پیش کی ، جس میں سی  ایس ایس امتحانات کے حوالے سے تفصیلی طور پر طلباء کو آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار کے اختتام میں طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے، آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم برداریاور عباس کا کہنا تھا کہ جامعات میں زیر تعلیم طلباء و طالبات ملک و قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں۔پاکستان اورملتِ اسلامیہ کامستقبل انہی ہاتھوں میں ہیں، طلبہ کو اپنی اہمیت و ذمہ داروں کا ادارک کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں تعلیم یافتہ افراد بنیادی کردار ادا کرتے ہیں،حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button