پاکستانی شیعہ خبریں

وفاق سے ایران اور افغانستان سے براہ راست تجارتی تعلقات کی اجازت مانگی ہے، عبدالمالک بلوچ

شیعہ نیوز (کوئٹہ) پاک چین اقتصادی راہداری کونسل کا وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سینٹر طلحہ محمود کی قیادت میں قیام عمل میں آگیا ہے۔ کونسل میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا سمیت مختلف علاقوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ کونسل اقتصادی گزرگاہ کی بروقت تکمیل اور دیگر مشترکہ منصوبوں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے کام کرے گی۔ کونسل کی افتتاحی تقریب میں چئیرمین سینٹ رضا ربانی، چینی سفیر سن وی ڈن بھی شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تقریب میں واضح کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے۔ جس میں کسی علاقے کی حق تلفی نہیں ہوگی۔ یہ منصوبہ ایشیاء کے تین ارب لوگوں اور خطے کی تقدیر بدلنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ پشاور اور صوبے کے جنوبی اضلاع این 85 اور ایم 8 کے ذریعے انڈس ہائی وے اس عظیم اقتصادی راہداری سے منسلک ہوسکیں گے۔ اس عظیم اقتصادی راہداری کی سنگ بنیاد چین کے صدر خود رکھیں گے۔ غیر سرکاری شعبہ میں قائم کی گئی کونسل میں گوادر، تربت اور مکران سے بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کونسل کے سرپرست اعلٰی اور سینیٹر طلحہ محمود چئیرمین ہونگے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے ایران اور افغانستان سے صوبے کے براہ راست تجارتی تعلقات کی اجازت مانگ لی گئی ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان کو گوادر، مند، پنجگور سے ایران اور نوشکی سے افغانستان تجارت کی اجازت دے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button