پاکستانی شیعہ خبریں

یمن کے حساس معاملہ میں جذباتی فیصلے سے گریز کیا جائے، محمود خان اچکزئی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) پشتونخوا میپ کے چئیرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کراچی سے سیٹ جیت گئے تو انہیں اپنی چادر دے دوں گا۔ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ جب کہ عمران خان کو میری چادر بہت پسند ہے۔ اگر وہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں سیٹ جیت گئے تو انہیں اپنی چادر دے دوں گا۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ملک فوج اور بموں سے نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے بچائے جاتے ہیں۔ یمن کا مسئلہ انتہائی حساس ہے۔ اس معاملے میں جذباتی فیصلہ کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔ جبکہ حتمی فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہونا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button