Uncategorized

سیرت فاطمہ سلام اللہ علیہا خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے، علامہ قاضی نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے رہنما اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی نے خاتون جنت، جگر گوشہ رسول کریم حضرت فاطمة الزاہراء سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت پر عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فقط زوجہ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کو سیدة النساء العالمین ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ علی مسجد جامعۃ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کے لخت جگر فاطمة الزاہراء سلام اللہ علیہا پوری دنیا کی خواتین کے لئے نمونہ عمل اور مشعل راہ ہیں۔ آج کی خواتین کو سیدہ کونین کی سیرت و کردار پر عمل کرکے اپنے خاندان اور معاشرے کو پرسکون بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ فاطمة الزاہراء سلام اللہ علیہا کا مقام اتنا بلند ہے کہ وہ فرشتوں سے گفتگو کرتی تھیں، جو مصحف فاطمہ کے نام سے بینظیر اسلامی دستاویز کی شکل میں موجود ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کے عظیم مفکر ریاضی اور اکنامکس میں عالمی شہرت رکھنے والے مجاہد عراقی عالم دین آیت اللہ شہید باقرالصدر رحمۃ اللہ علیہ کی برسی کی مناسبت سے ان کی جدوجہد پر بھی روشنی ڈالی اور انہیں سیاسی آزادیوں کے لئے جدوجہد کرنے والی تحریکوں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ شہید باقرالصدر کو اسلام کا اقتصادی نظام پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ انہوں نے غیر سودی بینکنگ نظام پیش کرکے بڑا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ جو دنیا کے تعلیمی اداروں کے نصاب کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید باقرالصدر کو صدام حسین کی ظالمانہ حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے کے جرم میں ہمشیرہ بنت الہدیٰ سمیت اذیت ناک طریقے سے شہید کر دیا گیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button