Uncategorized

امامیہ نوجوان ہر میدان میں بلاخوف سینہ سپر نظر آئیںگے، تہور حیدری

شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا ہے کہ ہم آگے بڑھتے رہیں گے اس منزل کی طرف جس کا وعدہ اللہ اور اس کے پاک پیغمبر ؐ نے کیا ہے زمین کو عدل وانصاف سے بھر دینے کا وعدہ اور ظالمین کی ہمیشہ کیلئے نابودی کا وعدہ یہ وعدہ جلد پورا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایس او کے سالانہ تعلیمی کنونشن کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا کہ آئی ایس او کے طلباء ہی پاکستان میں اتحاد وحدت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ آئی ایس او کی تعلیمی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ تعلیمی میدان میں ہزاروں طلباء کو قرض حسنہ کی صورت میں اسکالر شپس کا اجراء اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے حصول کیلئے داخلہ فیسز کی ادائیگی اور مالی معاونت، شعبہ طالبات کی صورت میں خواتین اور طالبات میں پیغام کربلا کی تشہیر اور زینبی کردار کی حامل بہنوں کی تربیت کیلئے پلیٹ فارم، علماء کی سرپرستی و رہنمائی میں ایک مضبوط، قوی اور بااثر و باشرف ملت کی تشکیل کیلئے ہمہ تن کوششیں اور جدوجہد، کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ تعلیمی اداروں میں نظریہ ولایت فقیہہ پر کاربند و عمل پیرا اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے گروہوں کی تشکیل کا مسئلہ، ارض پاکستان کی نظریاتی، جغرافیائی سرحدوں کی نگہبانی کا معاملہ ہو یا وطن کی سا لمیت، استحکام اور استقلال کیلئے اپنے مقدس لہو کو پیش کرنے کا مطالبہ، امامیہ نوجوان ہر میدان میں بلا خوف، بلا جھجھک اور بغیر ڈر کے سینہ سپر نظر آئے ہیں۔ انشاااللہ ہم آگے بڑھتے رہیں گے۔ اس منزل کی طرف جس کا وعدہ اللہ اور اس کے پاک پیغمبر(ص) نے کیا ہے۔ زمین کو عدل وانصاف سے بھر دینے کا وعدہ اور ظالمین کی ہمیشہ کیلئے نابودی کا وعدہ، یہ وعدہ جلد پورا ہو گا اور ہم جو ایک جیسے(iso) ہیں، اس وقت بھی حکم خدا کے نافذ کرنے والی ہستی کے ساتھ ایک ساتھ اور ایک جگہ ہوں گے۔ کیا خوبصورت اور روحانی و معنوی کیفیات و لمحات ہوں گے۔ جب ہم شہید قائد او ر شہید ڈاکٹر کی معیت میں حضرت حجتؑ کی بارگاہ میں موجود ہوں گے۔

امامیہ نوجوان ہر میدان میں بلاخوف سینہ سپر نظر آئیںگے، تہور حیدری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button