پاکستانی شیعہ خبریں

ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، علامہ عباس کمیلی

شیعہ نیوز (کراچی) جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایرانی قوم کے صبر و استقامت اور پانمردی کا نتیجہ ہے اور یہ کامیابی حق و صداقت کی فتح ہے، اس معاہدے کی وجہ سے دنیا میں امن قائم ہوگا لیکن افسوس کہ اسے ناکام بنانے کیلئے بعض مسلم اور عرب ممالک سرگرم عمل ہیں اور چاہتے ہیں کہ دنیا جنگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آئے اور امن قائم نہ ہوسکے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ مسلم امہ عزت و وقار کیساتھ سربلند ہوکر زندگی گزارے، لیکن بعض ممالک اپنے شہنشایت کو بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا کو اسی طرح کے امن معاہدوں کی ضرورت ہے، جس سے جنگ و جدل کے خطرات کم ہوں اور تمام ممالک کی آزادی اور خود مختاری بھی قائم رہ سکے، اس سلسلے میں ایرانی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے نام نہاد عرب حکمرانوں کو اپنا تحفظ تو ضرور یاد آرہا ہے لیکن وہ خود یمن اور دیگر ممالک کے مفادات کے خلاف کام کر رہے ہیں، انہوں نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو مسلم امہ ان کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button