پاکستانی شیعہ خبریں

بعض عرب ممالک یمن جنگ کو مزید بھڑکانا چاہتے ہیں، علی اوسط

شیعہ نیوز (کراچی) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران سید علی اوسط نے کہا کہ عرب امارات کے وزیر کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ ہم آزاد ملک اور پارلیمنٹ خود مختار ہے، اس میں کئے گئے فیصلے ہرگز تبدیل نہیں ہونگے، کیونکہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد ہیں اور کسی ملک کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ہم پر رعب جمائے اور ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض عرب ممالک یمن جنگ کو مزید بھڑکانا چاہتے ہیں، جبکہ مسلم امہ کی کوشش ہونی چاہیئے کہ یہ جنگ جلد از جلد ختم ہوجائے اور اس سلسلے میں پاکستان، عمان، ایران اور دیگر ممالک ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ مثبت اور بروقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت آپس میں اختلافات اور جنگ و جدل کا نہیں بلکہ اتحاد اور یکجہتی کا ہے کیونکہ اسلام دشمن قوتیں ہمارے آپس کے انتشار سے فائدہ اٹھا کر ہمارا تماشہ دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کی جانب سے امارتی وزیر کو دیئے گئے جواب کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات پارلیمنٹ میں کئے گئے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button