پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، مغوی ہزارہ اہل تشیع کی بازیابی کیلئے ریلی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ گذشتہ مہینے افغانستان میں 31 ہزارہ اہل تشیع کو اغواء کیا گیا، جنکی بازیابی کو تاحال ممکن نہیں بنایا جاسکا۔ مغویوں سے اظہار یکجہتی و اظہار ہمدردری کرتے ہوئے مسجد ولی عصر (عج) سے چوک شہداء علمدار روڈ تک ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی میں نہ صرف ہزارہ بلکہ گلگتی، طوری، پنجابی، قندھاری اور بنگش مسلمانوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے سابق سیکریڑی جنرل ایم ڈبلیو ایم محمد یونس، ڈپٹی سیکریڑی جنرل شیخ ولایت حسین جعفری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں مقررین نے حکومت افغانستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ اغواء کئے گئے 31 ہزارہ اہل تشیع کو فوراً بازیاب کرایا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button