کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ( مجلس وحدت مسلمین پاکستان ( کوئٹہ ڈویژن ) کے زیر اہتمام ’’ ساتویں اجتماعی شادیاں ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماعی شادیاں میں 16 جوڑوں نے حصہ لیا جن میں 7 جوڑے اہلسنت برادران کے تھے۔ اس پُر وقار تقریب میں میئر کوئٹہ ڈاکڑ کلیم اللہ ، ڈپٹی میئر یونس بلوچ ، خطیب مسجد سفیر قاری عبدالرحمن ، ڈی آئی جی فقیر حسین ، میجر نادر علی ، صدر شیعہ کانفرنس سید داود آغا ، اور دیگر معزز مہمانوں کے کثیر تعداد نے شرکت کیں۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے شروع کیا گیا۔ بعد میں منقبت خوانوں نے منقبت پڑھی۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے خطیب سفیر مسجد قاری عبدالرحمن نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جس طرح مجلس وحدت مسلمین، اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کروہے ہیں۔ یہاں نہ صرف اہل تشیع بلکہ اہل سنت برادران کے بھی جوڑے بیٹھے ہیں۔ جو اپنی مثال آپ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الحمد اللہ چھ کامیاب اجتماعی شادیوں کے بعد آج رات ساتویں اجتماعی شادیاں کرنے کی توفیق اللہ نے بخشی۔ معاشرے میں فضول رسم رواج کو ختم کرنا چاہیے ۔ لوگ شادیوں پر کثیر رقم خرچ کرتے ہیں۔ جو کہ جائز نہیں۔ تقریب شادی کو آسان بنانا چاہیے تا کہ معاشرے سے بے راہ روی ختم ہو سکے۔ اور ہماری تنطیم عملی کوششیں کر رہی ہے ۔
میئر کوئٹہ ڈاکڑ کلیم اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ایک گل دستہ بنایا جن میں تمام طبقے کو شامل کیا گیا ۔ میری خواہش ہے کہ اپنے دور حکومت میں کوئٹہ میں ایک بڑا شادی ہال بناوں جن میں ہر مہینے لوگ اجتماعی شادیوں میں شریک ہو سکے ۔ کیونکہ ایک سرکاری ملازم یا میڑک ، ایف اے پاس غریب بچوں کی اتنی استطاعت نہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے گھر کو چلا سکے کجا کہ اپنے شادی کے لیے رقم جمع کرسکے۔ یقیناً معاشرے کے فضول رسم و رواج سے رقم ادھار میں لے کر اپنی شادی کرتے ہیں۔
ڈپٹی میئر یونس بلوچ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک میں نے ایسا پروقار تقریب کہیں نہیں دیکھا۔ جس میں ہر رنگ و نسل ، مذہب کے لوگ تشریف فرما ہیں۔ یہاں صرف شیعہ نہیں بلکہ سنی بھی اجتماعی شادیوں میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
تقریب کے آخر میں ممبر بلوچستان اسمبلی آغا رضا نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور آئندہ بجٹ میں اپنی فنڈز سے دس لاکھ روپے آٹھویں اجتماعی شادیوں کے لیے اعلان کیا۔