پاکستانی شیعہ خبریں

امام بارگاہ قبہ سکینہ کے ٹرسٹی کی شہادت، ایم ڈبلیو ایم اور ایم کیو ایم کی مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ترجمان علی احمر زیدی نے عزیز آباد میں امام بارگاہ قبہ سکینہ کے ٹرسٹی اشرف عباس کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کی سیاسی و مذہبی باقیات اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، ایک طرف تو آپریشن ضرب عضب نے جہاں ان کی کمر توڑی ہے تو وہیں دوسری طرف شہروں میں کالعدم جماعتوں کے نام پر دہشت گرد آج بھی دندنا رہے ہیں، ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا کر کالعدم جماعتوں کے خلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے سید اشرف عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عزیزآباد کے علاقے میں پولیس، رینجرز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے نام پر عام شہریوں کو تو ہراساں کیا جارہا ہے لیکن مسلح دہشت گردوں کو چھوٹ حاصل ہے، سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی، پیٹرولنگ اور چیکنگ کے باوجود دہشت گردی کا یہ واقعہ سرکاری اداروں کی کارروائی پر سوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ سید اشرف عباس شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button