Uncategorized

حکومت ہمارے کارکنوں کو سعودی عرب بھجوانے کا بندوبست کرے، کالعدم سپاہ صحابہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شیخ حاکم علی نے کہا ہے کہ ہمارے لاکھوں کارکن سعودی عرب کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، پارلیمنٹ کی مبہم قرارداد سے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کا مذاق اڑایا گیا۔ گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ حاکم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور ہر سطح پر ہماری مدد کی، پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی گول مول قرارداد سے دیرینہ تعلقات بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ایران، عراق اور یمن اہم نہیں ہیں، لیکن سعودی عرب میں مقدس مقامات ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے کارکنوں کو سعودی عرب بھجوانے کا بندوبست کرے، حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button