پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی: سعودی فنڈڈ تنظیم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ایس ایچ او پریڈی اعجاز خواجہ شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) آج صبح کالعدم دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کے ایس ایچ او پریڈی تھانہ اعجاز خواجہ کو شہید کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقہ ڈیفنس موڑ پر اعجاز خواجہ کی کار پر گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ اعجاز خواجہ کے جسد خاکی کو ڈیفنس کے امام بارگاہ یثرب منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی نماز جناز آج بعد نماز مغربین پڑھائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اعلی سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اعجاز خواجہ کی شہادت کی مذمت کی اور انکے قاتلوں کا گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضع رہے کہ پریڈی تھانہ کے یہ دوسر ے شیعہ ایس ایچ او ہیں جہیں شہید کیا گیا ہے ان سے قبل غضنفر کاظمی کو بھی دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button