پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت وعدہ خلافی اور عہد شکنی کر رہی ہے،علامہ مقصود ڈمکی
شعیہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ حکومت کی نا اہلی و نکاتی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر شہداء کمیٹی کی جانب سے 17 اپریل کو سندھ بھر میں یوم احتجاج کےطور پر منایا گیا اس سلسلے میں شکارپور سٹی میں شہدائے شکارپور کمیٹی کے چئیر میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرا کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے مظاہرے میں شرکت کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کمیٹی کے چئیرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت وعدہ خلافی اور عہد شکنی کر رہی ہے، صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے۔ دہشت گردی کے اڈوں اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن نہیں کیا جارہا جبکہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں،سندہ حکومت نے کروڑوں عوام کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ وہ ۲۲ نکاتی معاہدے پر عمل کرے گی،سندہ حکومت کو اس معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔