علامہ نواب حید ر کا آرمی چیف کے خلاف بیان شیعہ قوم نے مسترد کردیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) گذشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر شیعہ نمائندگی کرتے ہوئے علاقوں کی 7 سات شیعہ تنظیموں نے پریس کانفرنس کے دوران ضمنی انتخاب این اے 246 میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان کیا ، اس پریس کانفرنس میں علامہ نواب حید ر نے شیعہ قوم کو مہاجر پرستی کی طرف دعوت دی اور کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن پر آرمی چیف کے خلاف زبان درازی کی جس پر شیعہ قوم نے علامہ نواب حید ر کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
سوشل میڈیا پر جاری رپورٹ کے مطابق عوامی رائے کے اظہار کا بہترین ذریعہ سوشل میڈیا ہے،جس پر ہر کوئی اپنا اظہار رائے آزادی کے ساتھ کرسکتا ہے، ایم کیو ایم کی حمایت ،محمدو آل محمد کا واسط اور آرمی چیف کے خلاف علامہ نواب حید ر کے بیان کو شیعہ قوم نے سوشل میڈیا پر بھی آڑئے ہاتھوں لیا اور علامہ صاحب پر شدید تنقید کی۔ عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاک آرمی کے حق میں رائے دی اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے کمنٹ کرکے علامہ صاحب کے بیان کو مسترد کیا۔ شیعہ قوم کا کہنا ہے کہ علامہ صاحب ایک سیاسی جماعت کی محبت میں شیعہ قوم کی نمائندیگی کرنے کا حق نہیں رکھتے اور نا ہی انکا آرمی کے خلاف بیان شیعہ قوم کا بیان ہے،یہ انکی زاتی رائے ہے، شیعہ قوم اس ملک میں امن قائم کرنے میں پاک آرمی ساتھ ہے۔
واضع رہے کہ کل نائن زیرو پر پریس کانفرنس میں علامہ نواب حیدر،علامہ زہیر عباس،ایس ایم نقی، علامہ کرار نقوی سمیت دیگر علاقائی چھوٹے موٹے رہنماوں نے ایم کیو ایم کی حمایت کی تھی۔ جس میں متنازعہ بیان اور تقریر نے ان شخصیات سے شیعہ قوم نے بیزاری کا اعلان کیا ہے جو سوشل میڈیا جہاں اظہار رائے کی آزادی ہے پر باخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔
عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وہ رہنما ہیں جو شیعہ قوم پر مشکل اوقات میں اپنے گھر وں میں چھپ جاتے ہیں،جبکہ کچھ نے انہیں شہداء کا غدار بھی قرار دیا ہے۔