Uncategorized

جامعہ پنجاب کی کینٹین سے گرفتار ملزم کالعدم تنظیم کا صوبائی سربراہ نکلا، اہم انکشافات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پولیس کی جانب سے جامعہ پنجاب کے ہاسٹل سے کالعدم تنظیم کے رہنماءکو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بناءپر پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 14 کی کنٹین پر چھاپہ مارا اور اس دوران طلباءمیں ممنوعہ لٹریچر تقسیم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ مسلم ٹاؤن ناصر حمید نے میڈیاکو بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل سے گرفتار ہونے والا ملزم کالعدم تنظیم حزب التحریر پنجاب کا صدر ہے ۔ اور اس کی شناخت شہریار انجم کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شہریار کا تعلق حیدر آباد سے اور اس کی عمر 30 سال ہے ۔ اس کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نجی کمپنی میں مارکیٹنگ ایگزیکٹیو کے عہدے پر کام کرتا ہے اور کالعدم جماعت حزب التحریر پنجاب کا صدر بھی ہے ۔ملزم نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ وہ آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کرتا اور اسی لیے وہ جہادی لٹریچر تقسیم کر کے عوام کو اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ آئین پاکستان اور قانون کو تسلیم ہی نہیں کرتا اسی لیے اس کے نزدیک اس نے کوئی جرم بھی نہیں کیا ۔ پولیس نے ملزم شہریار سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور جلد اسے عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button