Uncategorized

پنجاب حکومت کی ترقیاتی سکیمیں خزانے پر بوچھ بن چکی ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

 شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ لاہور میں اربوں روپے کا ٹرین منصوبہ شروع کرنے سے پہلے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں، پنجاب میں 80 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں، ناقص پانی کے استعمال سے ہیپاٹائٹس سمیت دیگر امراض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، اس لئے سب سے پہلے عوام کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، پنجاب حکومت کی ناکام سکیمیں خزانے پر بوجھ بن چکی ہیں۔ جمعرات کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنائے کیونکہ ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے سے غریب اور مستحق مریض مفت علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قومی خزانے کو سیاسی مشہوری کیلئے استعمال کرنے کی بجائے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کریں، مگر بدقسمتی سے (ن) لیگ قیادت کی پنجاب سمیت پورے ملک میں کوئی ایسی سکیم نہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو رہا ہو، بلکہ تمام سکیمیں خزانے پر بوجھ بن چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button