سرسید یونیورسٹی شیعہ طلبہ کیلئے نوگو ایریا بن گئی، متحدہ کی بدمعاشی، جامعہ اردو میں کشیدگی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) متحدہ قومی موومنٹ کی طلبہ تنظیم آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے طالب علموں کی روپ میں چھپے دہشگردوں نے سرسید یونیورسٹی اور علی گڑھ انسی ٹیوٹ کو شیعہ طلبہ کے لئے نوگو ایریا بنادیا ہے، گذشتہ ایک ہفتہ سے مسلسل روزنہ کی بنیاد پر شیعہ طلبہ کو شناخت کرکے زدوکوب اے پی ایم ایس او کے دہشت گردوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ اطلاعات یہ بھی ملی ہیں کہ ایک شیعہ نوجوان جو سر سید یونیورسٹی کا طالب علم ہے اسے اے پی ایم ایس او کے دہشت گردوں نے بری طرح مارا پیٹا تھا اور اسے مردہ سمجھ کر نالے میں پھنک کر بھاگ گئے بعد از وہاں موجود لوگوں نے اس شیعہ نوجوان کو نالے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا جو شدید زخمی حالت میں ابھی بھی ایڈمٹ ہے۔
دوسری جانب سرسید یونیورسٹی میں شیعہ طلبہ کے ساتھ اس ناروا سلوک پر جامعہ اردو میں ملت جعفریہ کی نمائندہ طلبہ جماعت نے اے پی ایم ایس او کے ذمہ داروں سے باز پرس کی اور تلخ کلامی پر جھگڑا بھی ہوگیا، تاہم آئی ایس او نے معمالے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی لیکن آج ایک بار پھر اے پی ایم ایس او کے دہشتگردوں نے جامعہ اردو میں متحدہ کے گلشن سیکٹر کے بیرونی دہشتگردوں کے ساتھ حملہ کیا جس میں آئی ایس او جامعہ اردو کے صدر کو زدوکوب کیا گیا اور وہ شدید زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ اے پی ایم ایس او سرسید یونیورسٹی یونٹ میں سپاہ صحابہ کے دہشت گرد شامل ہوگئے ہیں جو کئی عرصے سے مختلف بہانے کرکے شیعہ طلبہ کو تنگ کرتے ہیں، ایم کیو ایم اپنے اندر موجود ان کالی بھیڑوں کی شیعہ مخالف پالیسی کا فوری نوٹس لے ورنہ اسکے نتائیج اچھے نہیں ہونگے۔