دنیا بھر میں دہشت گردی برآمد کرنیوالے امام کعبہ کی پاکستانی عوام کو امن کی تلقین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ دشمن پوری دنیا میں اسلام کو تشدد اور نفرت کے مذہب کے طور پر پیش کر رہے ہیں جبکہ امام کعبہ شاید خود پاکستانی قوم کو یہ بتانا بھول گئے کہ امریکہ سے ڈالر لے کر دنیا بھر میں وہابیت اور تکفیریت کو پھیلا کر اسلام کا چہرہ مسخ کرنے والے وہ خود اور ان کے آقا آل سعود ہیں، یہ آل سعود ہی ہیں کہ جنہوں نے دنیا بھر میں داعش، طالبان بوکوحرام، سپاہ صحابہ، النصرہ فرنٹ، القاعدہ جیسی تنظیموں کو جنم دیا جنہوں نے اسلام کو متشدد مذہب کے طور پر پیش کرکے اسلام سے غداری کی۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام رحمت اور در گزر کا سبق دینے والا دین ہے، اسلام ہمیں صبر کا درس دیتا ہے اور اسلام میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں ہے لیکن امام کعبہ کے پیر و مرشد ابن تیمیہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے داعش کے دہشت گردمسلمانوں ہی کے گلے کاٹ رہے ہیں۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اسلام کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کا درس دیتا ہے، نبی کریم ﷺ نے نجران کے عیسائیوں کے لئے مسجد کے دروازے کھول دیئے تھے جب کہ آپ ﷺ غیر مسلموں کی تیمار داری کے لئے ان کے گھر جایا کرتے تھے۔ حضرت محمد ﷺ کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر آپ کا یہودی غلام بھی مسلمان ہو گیا تھا لیکن شاید امام کعبہ یہ بتانا بھول گئے کہ ان کے پیدا کردہ تکفیری طالبان پاکستان بھر میں عیسائی برادری پر کئی مرتبہ خودکش حملے کرچکے ہیں۔ امام کعبہ کا کہنا تھا کہ مذہبی تعصب سب سے بڑی برائی ہے جس کا ہمیں جڑ سے خاتمہ کرنا ہو گا لیکن اما م کعبہ یہ بتانا بھول گئے کہ سعودی عرب میں نافذ وہابیت کا نظام ہی سب سے بڑی برائی ہے ۔