پاکستانی شیعہ خبریں

مقامات مقدسہ کو اصل خطرہ القاعدہ، طالبان، داعش سمیت دیگر کالعدم جماعتوں سے ہے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سعودی شہزادوں کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی عوام کی توہین قابل مذمت ہے، پاکستان ایک آزاد باوقار اور خود مختار ملک ہے، امداد کی بدولت ہماری خودداری اور سلامتی کو نہیں خریدا جاسکتا، حرمین شریفین جتنا کسی اور کیلئے مقدس ہے اتنا ہی ہمارے لیے بھی محترم ہے، حکمران عوامی رائے اور پارلیمانی قرارداد کا احترام کرتے ہوئے یمن اور سعودیہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں حسن ہاشمی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور اور علامہ مبشر حسن نے ایم ڈبلیو ایم کے یمنی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم اتحاد امت کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر منعقدہ نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ مقدس مقامات کی حرمت کو خطرہ نہیں، تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا، یمن جنگ کو فرقہ وارانہ قرار دینے والے یمن کی تاریخ اور اس کی سیاسی و جغرافیائی حالات کا مطالعہ کریں، حوثی قبائل نے یمن پر برسوں حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک مل کر غزہ کا محاصرہ ختم کروائیں، عرب اتحادی افواج قبلہ اول بیت المقدس مسجد اقصیٰ میں بے گناہ نمازیوں کی شہادت پر غاصب اسرائیل کے خلاف کارروائی کریں، مقامات مقدسہ کو اصل خطرہ القاعدہ، طالبان، داعش سمیت دیگر کالعدم جماعتوں سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button