جے ایس او کے مرکزی جنرل سیکریٹری کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات، تنظیمی امور پر گفتگو
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری علی عظمت بلوچ نے کراچی ڈویژن کا دورہ کیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے دفتر میں JSO Pak کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن اور SUC Pak سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سیّد ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی، تنظیمی امور پر گفتگو کی اور گلگت بلتستان اور صوبہ سندھ کے حوالے سے رہنمائی لی۔ کراچی ڈویژن کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ JSO کی مرکزی مجلس نظارت کے رکن منور عباس ساجدی سے ملاقات کی۔ کراچی میں جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جنرل سیکرٹری سیّد ظفر عباس جعفری سے ملاقات کی اور تنظیمی فعالیت کے حوالے سے آگاہی دی۔ اس کے علاوہ مدرسہ شفاء کا دورہ کیا اور وہاں کے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس تنظیمی دورہ پر JSO خیر پور کے سابق ضلعی آرگنائزر حسن رضا چنہ، کراچی کے سینئر نائب صدر آغا حسین علی،کراچی کے ڈویژنل صدر ولی احمد رضوی، ڈویژنل نائب صدر باقر بھائی، حیدر آباد کے ڈویژنل صدر علی گُل اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری عنائیت علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔