لاہور، پولیس مقابلے میں لشکر جھنگوی کے تین دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی آئی پولیس نے مقابلہ کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ انٹیلی جنس اطلاع پر سی آئی اے پولیس نے داروغہ والا میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، تو اندر موجود دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں تینوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی آئی اے پولیس کے ایس ایس پی عمر ورک کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا۔ دہشتگردوں کی شناخت حفیظ عالم، یاسر اور رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایس پی عمر ورک کے مطابق دہشت گردوں کے سر کی قیمت 15 سے 20 لاکھ مقرر تھی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں حفیظ عالم لبرٹی چوک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث تھا، جبکہ دہشت گرد یاسر نے کانسٹیبل کو قتل کیا تھا۔ دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ ان کے قبضے سے پولیس نے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈز سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔