پاکستانی شیعہ خبریں
نواز شریف اپنی ذاتی پالیسیاں چھوڑ کر ملک و قوم کے مفاد پر مبنی پالیسیاں اپنائیں، علامہ ناصر عباس جعفری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکومت نے دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سکھر کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی ناقص پالیسیوں کو چھوڑ کر ملک و قوم کے مفاد کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہوکر کام کریں، انہوں نے کہا کہ یمن میں بیگناہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے، اسرائیل اور بھارت کی کوشش تھی کہ یمن میں پاک فوج جنگ کیلئے جائے، تاکہ ملک میں انتشار پھیلے لیکن یہ سازش ناکام ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔