سعودی حکمرانوں کو امت کی نہیں بلکہ اپنی حکومت کے تحفظ کی فکر ہے، علامہ قاضی احمد نورانی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر اور تحریک تحفظ عالم اسلام کے چیئرمین علامہ قاضی احمد نورانی نے جے یو پی کے زیرِ اہتمام لیاقت آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمشرق وسطیٰ میں آگ بھڑکانے میں صیہونی ہاتھ ہے۔ پاکستان، ترکی اور دیگر ممالک اپنی فوج کو جنگ میں جھونکنے کی بجائے مصالحانہ کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ کے مسلمانوں کو آپس میں لڑواکر ان کو مزید کمزور کرنا چاہتا ہے تاکہ مسلم ممالک مظلوم فلسطینی مسلمانوںکی کوئی مدد نہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کو اگر خدانخواستہ کسی قسم کاکوئی خطرہ ہوا تو صاحبان ایمان اپنا سب کچھ قربان کرنے سے ہرگز دریغ نہ کریں گے لیکن اس وقت سعودی حکمرانوں کو امت کی نہیں بلکہ اپنی حکومت کے تحفظ کی فکرہے ، مفتی رفیع الرحمان نورانی نے کہا کہ آج ملک بھر میں تحفظ حرمین کے نام پر احتجاج کرنے والوںکی حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ ہفتہ سعودی قونصلیٹ کے عشائیے میں سعودیوں کو اپنی ہمدردی کی یقین دہانی کے عوض ان کے حق میں نعرے لگانے والے اپنے مسائل بیان کرکے ریال کا تقاضہ کر رہے تھے۔اگر آج سعودی حکومت اپنی حمایت کے عوض کسی کو کچھ نہ دینے کا اعلان کردے تو سارے ابن الوقت تحفظ حرمین بھول جائیں گے۔