پاکستانی شیعہ خبریں

امام کعبہ کی پاکستان میں سرگرمیاں انکے اتحاد کے دعوے کی نفی کرتی ہیں، ثروت اعجاز قادری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ خانہ کعبہ اور گنبد خضریٰ سے ہمارا ایمانی اور روحانی رشتہ ہے ،امام کعبہ پاکستان دورے پر وحدت اسلام کو فروغ دینے کے مشن پر آئے ہیں تاہم ان کی کئی روزہ سرگرمیاں انکے دعوؤں کی نفی کرتی نظرآتی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام کعبہ کے پاکستان سرکاری دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ امام کعبہ شاہی مسجد تو گئے لیکن دو قومی نظریئے کے بانی مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال اور اتحاد اسلامی کے عظیم نشان داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار اور مسجد پر جانے سے کیوں گریز کیا ،جبکہ عالم اسلام کے اتحاد کے حوالے سے انہیں تمام مکاتب فکر کی مساجد ومدارس جانا چاہیے تھا۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ خانہ کعبہ ،گنبد خضریٰ اور اہلبیت وازواج مطہرات اور مقدس جگہوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button