پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے سابق کونسلر عابد حسن قزلباش شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تکفیری دہشتگردوں نے پشاور میں سابق کونسلر عابد حسن قزلباش کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، ذرائع کے مطابق عابد حسن قزلباس چوک یادگار کے پاس موجود تھے کہ دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عابد حسن قزلباش پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس میں وہ بال بال بچ گئے، شہید کو دہشتگردوں کی جانب سے سیکورٹی خدشات تھے، اور انہوں نے انتظامیہ سے سیکورٹی کا بھی مطالبہ کیا تھا، تاہم انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ علاوہ ازیں ان کے بھائی واجد قزلباش کو بھی شہید کردیا گیا تھا، یاد رہے کہ عابد حسن قزلباش جنرل کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button