Uncategorized

زائرین پر حملہ دہشت گردوں کو دفاع حرمین کے نام پر کھلا چھوڑنے کا نتیجہ ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں زائرین پر حملہ دہشت گردوں کو دفاع حرمین کے نام پر کھلا چھوڑنے کا نتیجہ ہے، ملک میں سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گردوں کو پھر سے پرموٹ کیا جا رہا ہے، دم توڑتے دہشتگردوں کو بچانے کے لئے خود ساختہ ایشوز کو کھڑا کیا جا رہا ہے، ملک میں افراتفری مچا کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حرمین شریفین مسلم امہ کے مشترکہ مقدس مقامات ہیں، ہر مسلمان حرمین کے تحفظ کو اپنا مذہبی و ایمانی فریضہ سمجھتا ہے، بادشاہت کو لاحق خطرات کو حرمین سے جوڑنا ایک گھناونی سازش کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں ورکرز اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کو روکا نہ گیا تو بھیانک نتائج برآمد ہونگے، ہندوستان، امریکہ اور اسرائیل کالعدم دہشت گرد جماعتوں کی سرپرستی کر رہے ہیں، ملت جعفریہ پاکستان کا فطری دفاع ہے، سیاچن سے لے کر گوادر تک ہمارے جوان دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مملکت خداداد کے تحفظ کے لئے کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ ہمیں فخر ہیں کہ ہم کبھی اس وطن کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ نہیں بنے، ہمارے لئے سعادت مندی یہ ہے کہ ہم نے اس دھرتی کے لئے اپنے ہزاروں پیاروں کی قربانیاں دیں، علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان سے شیعہ، سنی، نور بخشی، اہل حدیث اور اسماعیلی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی ہزاروں کی تعداد میں مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت اس بات کی غمازی ہے کہ ایم ڈبلیو ایم فرقہ پرست جماعت نہیں بلکہ کہ ایک وحدت امت کا پلیٹ فارم ہے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہے گی، تمام قومی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں، انشاءاللہ گلگت بلتستان کے الیکشن کو ہائی جیک نہیں ہونے دینگے، عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے والوں کو عوام معاف نہیں کرینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button