پاکستانی شیعہ خبریں

یمن تنازعہ ،تحریک انصاف کے اٹل موقف پر سعودی عرب نے کالعدم تنظیموں کو کے پی کے کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا ٹاسک دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصاف کی جانب سے  یمن میں جاری بحران اور سعودی جارحیت میں پاکستانی فوج کی شمولیت پر واضع موقف رکھنے پر سعودی عرب نے خیبر پختونخوا کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کالعدم تنظیموں کو ریڈ سگنل دیکھایا ہے، اطلاعات کے مطابق حال ہی میں سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز نے پاکستان کے سرکاری دورے کے دوران غیرسرکاری ملاقاتوں  میں سعودی ریال پر پلنے والی کالعدم جماعتوں کو خیبر پختونخوا کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ جبکہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سعودی وزیر اور بادشاہ سے ملاقات میں اپنی پارٹی مسلم لیگ ن کی پوزیشن سعودی شہنشایت کے سامنے واضع کردی ہے کہ پاکستان میں انکی جماعت کے علاوہ کوئی اور جماعت سعودی عرب کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، شہباز شریف نے جن جماعتوں کی شکایت سعودی بادشاہ سے کی ان میں تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،اور ایم کیوایم شامل ہیں۔ تاہم سعودی وزیر برائے مذہبی امور صالح بن عبدالعزیز کے دورہ کا مقصد بھی ان جماعتوں سے مل کر سعودی حمایت حاصل کرنا تھا، لیکن ان سیاسی جماعتوں کی جانب سے سعودی وزیر کو پروٹوکول ناملنے پر صالح بن عبدالعزیز کا دورہ محض مذہبی شدت پسند جماعتوں اور مدارس تک محدود رہے گیا، جبکہ امام کعبہ کو بھی مسلم لیگ کے علاوہ کسی سیاسی جماعت نے اہمیت نہ دی سوائے کالعدم دہشتگرد مدارس و جماعتوں کے۔

لہذا اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر صالح بن عبدالعزیز نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کو ان سیاسی جماعتوں کو سعودی حمایت نہ کرنے کا سبق سکھانے کو کہا ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں موجود کالعدم جماعتوں کو کے پی کے کی تحریک انصاف کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے واضع سگنل دیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button