اوریا مقبول جان یتیم ہوگیا، خواب چکنا چور
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان میں داعش کی آواز جناب اوریا مقبول جان تکفیری خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد سیاسی یتیم ہوگئے ہیں، اب انکی اُن تمام امید وں پر پانی پھیرگیا جو انہوں ابوبکر البغدادی کی دہشتگرد خلافت کے لئے سجائے تھے۔ جبکہ بتایا جارہا ہے کہ اوریا مقبول جان بہت جلد ایک آرٹیکل لکھنے والے ہیں جس میں وہ مرحوم خلیفہ کے خصائل بیان فرمائیں گے اور اس ہلاکت کا ذمہ دار وہ ایران ،اسرائیل دوستی کو ٹھرائیں گے ،اور قتل خلیفہ کو ایران اسرائیل سازش قرار دینے میں کوئی کسر ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے، جبکہ وہ اس آرٹیکل میں اس بات کا بلکل بھی تذکرہ نہیں کریں گے کہ ابوبکرالبغدادی کا آخری علاج اسرائیلی اسپتال میں ہوا ہے۔
واضع رہے کہ اوریا مقبول جان جیسے پاکستان میں کنفوژ ذہن تجزیہ نگاروں نے پاکستانیوں کو بھی کنفوژ کردیا ہے انہیں دہشتگرد اور مسلمان میں کوئی فرق نہیں نظر آتا، جو بھی دعویٰ خلافت کردے اوریا جیسے لوگ فوراً میڈیا پر آجاتے ہیں اور نظام خلافت کے نفاذ کی باتیں شروع کردتے ہیں۔ کبھی یہ ترکی کو اسلامی دنیا کا رہنمابناتے ہیں تو کبھی سعودی چال میں آکر حرمین کا دفا ع کرنے لگ جاتے ہیں۔ اور ایران سے انہیں فرقہ وارانہ دشمنی ہے لہذاوہاں انہیں ہر برائی نظر آتی ہے۔بظاہر اسلامی بنے کی کوشیش کرتے ہیں، انگریز کی مخالفت کرتے ہیں لیکن کوئی گوری چمڑی ملک میں آجائے تو اگے پیچھے گومتے پھرتے ہیں، ہاتھ باندھ کر حکم کے منتظر رہتے ہیں۔ چونکہ ان جیسے لوگوں کا تعلق زیادہ تر جماعت اسلامی ہے تو اس لئے یہ منافق بھی ہوتے ہیں۔
نیچے تصویر میں اوریا مقبول امریکی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے سامنے ہاتھ باندھے ادب سے کھڑے ہیں!