پاکستانی شیعہ خبریں
جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمان (المعروف) یاسر رضوی تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کالعدم طالبان /سپاہ صحابہ نے جامعہ کراچی شعبہ ابلاغ عامہ اسسٹنٹ پروفیسر وحید الرحمن کو جو یاسر رضوی کے نام سے مشہور سے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیڈرل بی ایئر میں آج صبح نام کے شبہ میں شیعہ سمجھ کر کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ طالبان نے پروفیسر وحید الرحمن کو ٹارگیٹ کیا ہے،
جبکہ پروفیسر وحید الرحمن کا تعلق مسلک اہلسنت سے ہے۔ پروفیسر وحید الرحمن پر قاتلانہ حملہ کی خبر کے بعد جامعہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ۔
واضع رہے کہ جامعہ کراچی سمیت دیگرتعلیمی اداروں پر طالبان کی جانب سے دہشتگرد ی کے بڑے حملے کے خطرے کا انکشاف خفیہ ادارے پہلے ہی کرچکے ہیں، لہذا اس ضمن میں حکومت کو چاہئے کے وہ ان جامعات کے استاتذہ کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی فوری اقدام کریں۔