Uncategorized

مجلس وحدت مسلمین کا خاتمہ کردیں گے، جعفریہ نیوز کا دعویٰ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک جعفریہ، شیعہ علماء کونسل اور اسلامی تحریک کےترجمان سوشل میڈیا نیٹ ورک جعفریہ نیوز نے خبردار کیا ہے کہ اگر اجازت مل گئی تو سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا بعد میں سب سے پہلے مجلس وحدت مسلمین کا خاتمہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق جعفریہ نیوز نے یہ دعویٰ اپنے ہی فیس بک پیج پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کیا۔ جعفریہ نیوز کے اس دعویٰ پر  ان کے اپنے ہی پیج پر شیعہ افراد نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک شخص افضل کاظمی نے کہا ہے کہ میڈیا پہ پی پی پی کے لیے انتخابی تشہیر کر کے قائد محترم نے جس طرح قوم کو رسوا کیا اس کا جواب کون دے گا؟؟ سیینٹ میں نمائندگی کہاں ہے؟ گلگت میں پانچ سال تک کوہستان بابوسر اور چلاس کے شہدا کے خون میں پی پی پی ہی کو براہ راست ذمہ دار قرار دے کر  آخر میں اسی حکومت میں شامل ہو کے قوم کو کس نے رسوا کیا؟؟۔ غرض اس طرح کے سوالات کی بھرمار ہے۔ اب قارئین خود فیصلہ کریں اور ایسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کا بائیکاٹ کریں کہ جو شیعہ قوم میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button