پاکستانی شیعہ خبریں

دہشت گردی کے خلاف شیعہ سیفٹی کے اقدامات لائق تحسین ہیں، علامہ ارشاد علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ سیفٹی کے جانب سے پاکستان بھر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں، دہشت گردی کے خطرات سے دوچار مراکز میں سیکیورٹی سسٹم کا قیام انتہائی خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی نے ہنگومیں اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شیعہ سیفٹی کی جانب سے ہنگو میں قومی امام بارگاہ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے جس کے لئے سیکرٹری جنرل شیعہ سیفٹی سیرت عباس کے شکر گزار ہیں۔ ہنگو جو گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردوں کے نشانہ پر ہے۔ پانچ بڑے دہشت گردانہ حملوں میں سینکڑوں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے شیعہ سیفٹی پر زور دیا کہ ضلع ہنگو میں دہشت گردی کے خطرات سے دوچار دیگر مراکز کو بھی سیکیورٹی سسٹم فراہم کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button