Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم کا پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، باصلاحیت اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سامنے لائیں گے، پنجاب میں عرصے سے بلدیاتی انتخابات کا نہ ہونا نام نہاد جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، موجودہ حکمران اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید اخلاق الحسن شیرازی نے صوبائی پولیٹکل سیل کے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں عوام بدحالی کا شکار ہیں، پنجاب بھر میں سیاسی بنیادوں پر نوازا جارہا ہے، کسانوں میں بار دانے کی تقسیم بھی سیاسی بنیادوں پر ہو رہی ہے، کاشتکار دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچنا حکومتی نااہلی کا واضح ثبوت ہے، چین سے امداد لینے کی بجائے چین کے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے عوامی خدمت اور ملکی ترقی کا درس لیا جائے، ملک میں خوشحالی کا واحد راستہ خود انحصاری ہے، بدقسمتی سے یہ حکمران ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں گروی رکھ کر اپنا کاروبار چمکانے اور تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button