Uncategorized

سیدہ منزہ زہراء جے ایس او طالبات راولپنڈی ڈویژن کی آرگنائزر نامزد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 29 اپریل 2015ء بروز منگل کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور طالبات سے ملاقات ک۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر انہوں نے طالبات کو تنظیم کی افادیت و اہمیت کے بارے میں بتایا اور انہیں تنظیم میں شمولیت کی دعوت دی، جس پہ طالبات نے آمادگی کا اظھار کیا۔ مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے سیدہ منزہ زہراء کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات راولپنڈی کی ڈویژنل آرگنائزر نامزد کر دیا۔ سیدہ منزہ زہراء ایل ایل بی شریعہ اینڈ لاء کی ہونہار طالبہ ہیں اور الٰہی تنظیم میں شامل ہو کر نمائندہ ولی فقیہ علامہ ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں طالبات کی زندگیوں کو سنوارنے کا عزم رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button