Uncategorized

شہید مرتضی مطہری، امام خمینی کی عمر کا حاصل تھے، علامہ علی حسین مدنی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یکم مئی یوم شہادت آیت اللہ استاد مرتضٰی مطہری اور بفرمان حضرت امام خمینی یوم معلم کی مناسبت سے المصطفٰی ہاوس میں ’’شخصیت و افکار آیت اللہ استاد مرتضٰی مطہری‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں آئی ایس او کے سابق عہدیدران اور طالب علموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شیخ سلمان رضا نے حالات حاضرہ پر شرکا کو لیکچر دیا۔ حجۃالاسلام علامہ علی حسین مدنی (فاضل قم) نے شہید استاد مرتضٰی مطہری کی شخصیت اور افکار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید مرتضی مطہری انقلاب اسلامی کے فکری ستون، بلند پایہ فقیہ اور اسلام ناب محمدی کے عظیم مبلغ و محافظ تھے۔ علامہ علی حسین مدنی نے مزید کہا کہ شہید مرتضی مطہری بچپن سے ہی علم دوست تھے اور ان کی زندگی علوم آل محمد کے حصول، انہیں سمجھنے اور ان کی ترویج میں گزری۔ وہ امام خمینی کی عمر کا حاصل تھے، امام خمینی نے اپنی زندگی میں صرف دو افراد کو اپنے عزیز فرزند کہا ان میں ایک شہید حسینی اور دوسرے شہید مطہری تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید مطہری نے جب یہ دیکھا کہ دین کی من مانی تفسیر و تشریح کی جا رہی ہے تو وہ خطرات کو مول لیکر میدان میں اترے اور گروہ فرقان کی باتوں کا علمی انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے خود کہا کہ یہ معاملہ کسی کی ذات کا نہیں بلکہ حملہ وحی پر ہوا ہے لہذا خاموش نہیں رہونگا چاہے جان چلی جائے اور پھر ایسا ہی ہوا کہ شہید مرتضی مطہری کے علمی استدلال کا جواب نا پا کر انہیں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ نوجوان شہید مطہری کے افکار کو لازمی پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ یہ اسلام ناب محمدی کو سمجھنے کیلئے ازحد ضروری ہے،جو لوگ مکتب کو بلندیوں پر دیکھنا چاہتے ہیں، وہ مکتب کے اس عظیم فرزند کے علمی خزانہ سے لازمی مستفید ہوں۔ سیمینار میں کثیر تعدا میں مومنین بالخصوص جوانوں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button