مضامین

امام کعبہ اگر کعبہ کو اپنا امام سمجھتے تو یمن پر حملے کی حمایت نہ کرتے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امام کعبہ الغامدی آجکل پاکستان میں ان لوگوں کو درس اخلاق دے رہے ہیں جن کی نگاہیں سعودی عرب کے سکوں اور درہم و دینار پر لگی ہوئی ہیں پاکستانی عوام کو تعصب اور اختلاف سے بچنے کا درس دینے والے نام نہاد امام خود یمن میں تعصب کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں مزے کی بات یہ ہے کہ نام نہاد امام کعبہ امریکہ اور اسرائیل کو اپنا دوست سمجھتے ہیں اور یمن کے مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں، اے کاش ! امام کعبہ ، کعبہ کواپنا امام سمجھتے تو پاکستان اور امریکہ سے مدد مانگنے کی ضرورت نہ پڑتی۔ شیعہ نیوز  کی رپورٹ کے مطابق نام نہاد امام کعبہ شیخ خالد الغامدی آجکل پاکستان میں ان لوگوں کو درس اخلاق دے رہے ہیں جن کی نگاہیں سعودی عرب کے سکوں اور درہم و دینار پر لگی ہوئی ہیں پاکستانی عوام کو تعصب اور اختلاف سے بچنے کا درس دینے والے خود یمن میں تعصب اور اختلاف کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں مزے کی بات یہ ہے کہ نام نہاد امام کعبہ امریکہ اور اسرائیل کو اپنا دوست سمجھتے ہیں اور یمن کے مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق امام کعبہ پاکستان میں مشرکانہ جلوے بکھیر رہے ہیں وہ اللہ تعالی کے بجائے پاکستان سے مدد مانگ رہے ہیں اور اس طرح وہ خود اپنے عقیدے کی عملی طور پر نفی کررہے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک غیر خدا سے مدد مانگنا شرک ہے اگر وہ کعبہ کو اپنا امام سجھتے تو انھیں پاکستان ، امریکہ اور مصر سے مدد مانگنے کی ضرورت نہ پڑتی ، لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ وہ اپنے آپ کو کعبہ کا امام سمجھ رہے ہیں اورکعبہ کو اپنا امام نہیں مانتے وہ کعبۃ اللہ کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ کب تک پاکستان کے بعض جاہل طبقات کو دھوکہ دیتے رہیں گے۔ اگر کعبہ ان کا امام ہوتا ہے تو انھیں آل سعود کے سنگین جرائم اور،غزہ و فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ اور بہیمانہ اقدام اور خطے میں امریکہ کی مذموم پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تھی لیکن وہ تو اپنا امام و پیشوا طاغوتی طاقتوں کو مسجھتے ہیں اور وہ اس قدر پست ہوگئے ہیں کہ اللہ تعالی سے مدد مانگنے کے بجائے آجکل پاکستان سے مدد مانگ کر شرک کا عملی ثبوت پیش کررہے ہیں نام نہاد امام کعبہ کے ہاتھ بھی یمن کے معصوم اور بےگناہ بچوں کے خون سے رنگین ہیں۔

پاکستانی عوام کو امام کعبہ کے عنوان سےدھوکہ نہیں کھانا چاہیے اور سمجھنا چاہیے کہ یہ کعبہ کے امام ہیں کعبہ ان کا امام نہیں ہے نیز یہ کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے انتخاب کی طرح امام کعبہ کے انتخاب میں بھی امریکہ کا اہم کردار ہوتا ہے سعودی بادشاہ اسی شخص کو امام کعبہ مقرر کرتا ہے جس کی پشت پر امریکہ کا ہاتھ ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ امام کعبہ شیخ الغامدی کبھی بھی امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اپنی زبان نہیں کھول سکتے ۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق امام کعبہ پاکستانی وہابیوں کوتو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن پاکستان کے عام عوام اور دانشوروں کو دھوکہ نہیں دے سکتے پاکستانی عوام اور سیاسی و مذہبی جماعتیں بڑي با شعور ہیں اور انھیں اچھی طرح معلوم ہے کہ سرزمین وحی پر آج کس کا قبضہ ہےاور امام کعبہ ان دنوں پاکستان کس مقصد اور پالیسی کے تحت آئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button