پاکستانی شیعہ خبریں

اولڈ رضویہ سوسائٹی میں یوم ولادت علی المرتضیٰ(ع) اور محفل میلاد کی حرمت کی پامالی!!!

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کل ۱۳ رجب کی رات رضویہ میں ہونے والے جشن ولادت مولائے کائنات(ع) کو غالیوں اور منحرفوں نے اغوا کرنے کی مذموم کوشش کی ھے! وھاں ڈانس کیا گیا ھے اور اھل بیت(ع) خصوصاً مولائے کائنات(ع) کے نام و محفل کی بے حرمتی کی!
عینی شاھدین نے خود یہ نعرے سنے ہیں!ان منحرف افراد نے تحت ڈھول بجانے والوں کو لا کر اور اپنی رقص، لڈی یا بھنگڑے سے منقبت خوانوں کو منقبت پڑھنے سے روک اور خلل ایجاد کیا!!
اس منحرف گروہ نے علی اللہ اور علی رب جیسے کفریہ اور شرک آمیز کے نعرے بھی لگائے ہیں کہ جن سے اھل بیت (ع) نے منع کیا ھے! ان لوگوں نے اپنے اِس عمل سے اپنی بد نیتی کو ثابت کر دیا ھے کہ یہ ان لوگوں کا مکتب اھل بیت(ع) سے کوئی تعلق نہیں ھے، یہ منحرف اور بدعتی گروہ ھے! یہ تشیع کو بدنام کرنے کی عالمی سازش کا ایک حصہ ھے۔
اگر اس کے سد باب کیلئے ابھی سے کوشش نہ کی گئی تو یہ بہت بڑھ جائیں گے!
خدارا! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کر کے اھل بیت (ع) سے اپنی محبت کا حق ادا کریں!!

بشکریہ :جناب مولانا صادق تقوی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button